بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کو سپوٹ کی ضرورت ہے، سرفراز

June 16, 2019

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے اور اب بھارت کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے ۔شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں ہے۔ یہ میرے لئے ایک اور میچ ہے۔بنیادی چیزوں پر توجہ ہے اور اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ محمد عامر نے کہا کہ اگر ہم نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی تو ہم بھارت کو ہراسکتے ہیں۔ والدہ مجھے ہمیشہ بھارت کے خلاف اچھا کرنے کو کہتی تھیں ان کی یاد آئے گی۔محمد حفیظ نے کہا کہ کہا انشا اللہ ہم جیتیں گے۔وہاب ریاض نے کہا کہ میری فارم اچھی جارہی ہے۔کوشش کروں گا کہ اسے برقرار رکھوں اور فارم کا فائدہ اٹھاوں۔فخر زمان نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ رنز کرکے ناکامیوں کا ازالہ کروں۔عماد وسیم نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی دکھاوں۔امام الحق نے کہا کہ مجھ پر میچ کا کوئی دباو نہیں ہے۔بغیر کسی خوف کے کھیلیں گے۔حسن علی اور بابر اعظم نے کہا کہ ہم میچ کے لئے پرجوش ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔