نعیم الحق اور علی زیدی کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

June 16, 2019

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی پاک بھارت میچ پر تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں نکلا،وزیراعظم نے بھی پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کے لئے پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں،فیصلہ سازی میں ہی ذہنی صلاحیت کی آزمائش ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ جس ٹیم کا ٹمپرامنٹ اچھا ہوگا وہی جیتے گی،ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہی میچ جیتی ہے۔