نارتھ کراچی،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

June 17, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں گھریلو جگھڑے پر شوہر نے اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا ، پولیس نے شوہر گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود شاہنواز بھٹوکالونی ارسلان ہومز مکان نمبرH109 میں گھریلو جھگڑے کے دوران 25سالہ ستارہ کو اس کے شوہر رفیع الدین نے تشدد کے بعد سیڑھیوں سے دھکا دے دیا، جس سے وہ جاںبحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے تفتیش میں بتایاکہ اسکی اہلیہ3 دن سےغائب تھی واپس آئی تو پوچھ گچھ کی جس پرہمارے درمیان جھگڑا ہوگیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،جبکہ لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔