نارووال:کوچ اور وین میں تصادم،آگ لگنے سے 5افراد زندہ جل گئے

June 17, 2019

نارووال(نمائندہ جنگ) علی پور سیداں سے ظفروال آنے والی کوچ اور لاہور سے جانے والی وین کا دھبلی والا سٹاپ کے قریب تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانچ افراد جن میں وین کا ڈرائیور اور دو خواتین بتائی جاتی ہیں زندہ جل کر جاں بحق ہوگئیں،-8 خواتین سمیت15 زخمی ہوگئے،حادثہ دھبلی والا سٹاپ کے قریب پیش آیا،ریسکیو اور اہل علاقہ نے وین کو کاٹ اور شیشے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا،عینی شاہدین کے مطابق وین میں پھنسے افراد آہووپکار کرکے مدد کےلئے چیختے رہے، ریسکیو نے وین کو کاٹ کر اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو شیشے توڑ کر باہر نکلا۔ ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیکن اس دوران پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جمیل احمد تھانہ صدر کی نفری کے ہمراہ بھی موقع پر پہنچ گئے،ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور صغیر احمد،مقصود احمد،مشتاق،ریحانہ بی بی،مقصودہ بی بی شامل ہیں، جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے کے نام کلثوم بی بی،ریحانہ کوثر،کشور فاطمہ، نازلی، صفیحہ بی بی،مقبول بی بی،زبیدہ بی بی،عطیہ،بلال،امانت علی،شفاقت ،جنید،شاہین ،شاہد اور ثائر علی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں زیر علاج ہیں۔