آرمی چیف سے چینی لبریشن آرمی کمانڈر کی ملاقات

June 17, 2019

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی لبریشن آرمی کے کمانڈرنے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کی پیپلزریپبلکن آرمی کے کمانڈر کو جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہان وائیگو نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابی کوسراہا۔

چینی کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔