سٹیزن پورٹل پر 10 لاکھ افراد رجسٹر ہو چکے ہیں، وزیر اعظم

June 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں 8 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پرایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سیٹزن پورٹل پر 8 لاکھ میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات حل ہوچکی ہیں، یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمان ہے، یہ ہے نیا پاکستان۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام اور اس کی افادیت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد تک پہنچنے کے لیے کسی سرکاری یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔