پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جائے ، وزیر اعظم

June 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے اور عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہورمیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیر اعظم سے ملاقات میں امن و امان اور عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جائے اوران منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار بھی تیز کی جائے۔