پاک ایران بھارت گیس لائن کیلئے روس اور بھارت کے مذاکرات

June 21, 2019

اصفہان (جنگ نیوز) ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن کے حوالے سے روس بھارت کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے۔ روس کے وزارت توانائی اور ایران اور روس کے درمیان تجارت کیلئے قائم کیے گئے بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین الیگزینڈر نوواک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس گیس پائپ لائن کیلئے معاہدہ پر مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر تیل کے ساتھ بھی اس معاہدے پر بحث و مباحثہ ہوا ہے، ہم نے ایران اور پاکستان کے ساتھ بھی مفاہمت پر دستخط کیے ہیں اور اب ہم اپنے بھارتی شراکت داروں سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی دونوں ملکوں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط کرلیں۔