فضائی مسافروں کے لگیج بیگ سمیت دیگر اشیاء کی پلاسٹک ریپنگ لازمی کردی گئی

June 21, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لگیج بیگ سمیت دیگر اشیاء کی پلاسٹک کی ریپنگ ( پلاسٹک میں لپیٹنا) لازمی کردی ہے ،ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی اے اے مسافروں کو ہر ممکن سہولیا ت دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے یہ فیصلہ مسافروں کی قیمتی اشیاء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق چونکہ بعض ائیرپورٹس پر مسافروں کا سفری سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کی صرف ایک ایک میشن لگی ہے.جس کی وجہ سے مذکورہ میشن پر مسافروں کا رش لگا رہتا ہےمسافروں کو زحمت سے بچانے کے لیے سی اے اے نے سفری سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کی مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اورائیرپورٹس پر زیادہ مشینیں لگا کر مذکورہ خدمات فراہم کرنے کا ٹینڈر شائع کرادیا گیا ہے ۔