حکومت نے11ماہ میں 9ارب 50کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا

June 24, 2019

کراچی(خبرایجنسی) تحریک انصاف کی حکومت اپنے ابتدائی 11ماہ میں 9ارب 50کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی ہے ، رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب 50کروڑ ڈالرز رہ جائینگے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11ماہ کے دوران حکومت نے 9ارب 50کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔