کچلاک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘ اے این پی

June 24, 2019

کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کچلاک اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ شدید گرمی میںعوام لوڈشیڈنگ کے باعث بے حال ہیں اورعلاقے میں لوگوں کو پانی تک میسر نہیں اگر کیسکو حکام نے ناروا لوڈشیڈنگ کاجلد خاتمہ نہ کیاتو احتجاج پر مجبور ہونگےجس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائدہوگی۔