جی ٹوئنٹی اجلاس میں ہانگ کانگ پر بحث کی اجازت نہیں دیں گے، چین

June 25, 2019

بیجنگ (جنگ نیوز) چین کے مطابق آئندہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب سے انفرادی ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو کریں گے۔ جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس رواں ہفتے کے اختتام پر جاپان میں منعقد ہو رہا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ بیس طاقتور ممالک کے اس اجلاس میں ہانگ کانگ کی صورت حال پر گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہانگ کانگ میں رواں ماہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔