چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح کے اعزاز میں عشائیہ

June 25, 2019

آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس موقع پر ان کے بزنس ڈائریکٹر سلمان احمد بھی موجود تھے۔استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔

قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے۔ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔6 سو سال سے ہم قوالی گار ہے ہیں۔