افضال منیف انتقال کر گئے، خالد مقبول کی تعزیت

June 26, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سابق رکن سندھ اسمبلی ، صوبائی وزیر اور ماہر معاشیات افضال منیف علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے افضال منیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی اور تنظیمی خدمات کو سراہا اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔