احتساب عدالت، ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کیخلاف کیس کی سماعت10جولائی تک ملتوی

June 26, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی ویزر ارباب عالمگیر ار ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کی باعث نہ ہو سکی جس کے بعد کیس کی سماعت 10 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔