جڑواں شہروں سے ماں بیٹے سمیت 7افراداغواء

June 26, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے سمیت 7افرادکو اغواءکر لیا گیا۔ تھانہ صادق آبادکو کبیر احمد نے بتایا کہ میری 15سالہ بیٹی (م) کو معیز نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا ۔تھانہ ویسٹریج کو محبوب الحق نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (الف ) عمر24سال کو بلال علی نامی لڑکے نے مریم بی بی کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا۔تھانہ جاتلی کو عبدالعزیز نے بتایاکہ میری بیٹی (ن)کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ آبپارہ کومحمدرفیع نے بتایاکہ تصورحسین نے مدعی کی27سالہ بہن کواغواکرلیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کوافرازحسین نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان اس کی بیوی (ر) اوردوسالہ بیٹے کواغواکرکے لے گئے۔تھانہ سبزی منڈی کوزینت خان نے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے اس کے کزن 22سالہ شاہدکواغواکرلیا۔