پاکستان ٹیم کے لئےتعریفیں اور مبارکبادیں

June 27, 2019

نیوزی لینڈ کےخلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے لئے ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے۔

شائقین کے علاوہ سیاستدان، وزیر،سینیٹرزاورسابق کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی اور تعریفیں کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی تعریف کی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان کی کارکردگی کو عمدہ قرار دیتے ہوئے بابر اعظم، حارث سہیل، شاہین آفریدی اور کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی۔

تحریک انصاف کے اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے دل خوش کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے بھی قومی ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی۔

سابق اسٹار پلیئر شاہد آفریدی نے بابر اعظم اور حارث سہیل کی سوشل میڈیا پر تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی اننگز کو جیت کے لیے سب سے اہم قرار دیا۔