ویمنز ورلڈ کپ فٹبال، امریکا فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل میں

June 29, 2019

دفاعی چیمپئن امریکا میزبان فرانس کو 2-1 سے ہرا کر ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جمعے کو میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان پیرس کے اسٹیڈے دا پرنسز میں ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میگن پاپینوئے نے میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور ایک صفر تھا جبکہ دوسرے ہاف میں تیزی رہی۔

65 ویں منٹ میں میگن نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر کے اسکور 2-0 کیا۔

کھیل کے اختتامی لمحات میں فرانس کا واحد گول رینارڈ نے 81 ویں منٹ میں کیا۔