ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے گئے

July 01, 2019

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عمل درآمد کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 50 کلومیٹر تک کے فاصلے پر کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اکانومی کلاس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 100 روپے بڑھایا گیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں، سیلون کے کرائے میں بھی 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضحرہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔