انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ کے بعد صورتحال واضح ہوگی، آرتھر

July 02, 2019

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ مستقبل ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے وابستہ ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کی منزل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ سب سے آسان فارمولا یہ ہے کہ بدھ کو نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرادے۔ اگر انگلینڈ ہار گیا تو ہمیں حساب کتاب سے آگے جانا ہوگا۔ صورتحال انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ کے بعد واضح ہوگی، ہفتے کو بھی میچ ہے لیکن جمعے تک سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوسکتی ہے۔

منگل کو لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ جمعے تک چوتھی پوزیشن کے لئے ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کا ہاتھ بہتر ہورہا ہے، اس نے افغانستان کے خلاف زخمی حالت میں بہت اچھی بولنگ کی پھرپندر ہ میچ وننگ رنز بنائے۔ وہاب کے لئے ورلڈ کپ بہت اچھا ٹورنامنٹ رہا ہے، بنگلہ دیش کے خلاف بھی وہاب کا کردار اہم ہوگا۔