پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا

March 19, 2016

جیکب آباد.........صحبت پور میں پولیس کانسٹیبل نے دوسری بیوی کے کہنے پر پہلی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل طالب حسین نے اپنی دوسری بیوی کے کہنے پر مبینہ طور پر پہلی بیوی نوربانو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردئیے ۔