میوزک بینڈ نوری کے گلوکار علی نور شدید علیل

July 03, 2019

میوزک بینڈ نوری کے گلوکار علی نور شدید علیل ہیں، ڈاکٹروں نے 48 گھنٹے میں جگر کی پیوند کاری ضروری قرار دے دی۔علی نور ہیپاٹائٹس میں مبتلا تھے۔

علی نور کے رشتہ دار اعظم جمیل کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران ڈاکٹروں کی وجہ سے علی کا ہیپاٹائٹس بگڑ گیا۔

اعظم جمیل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیر علاج علی نور کی پیوند کاری کے لیے ڈونرز سے تعاون کی اپیل ہے، لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے بی پازیٹو، بی نیگیٹو، او پازیٹو اور نیگیٹو گروپ کے ڈونرز درکار ہیں۔

علی نور کے اہل خانہ اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپیل جاری کردی۔