عماد وسیم نے شادی کا فیصلہ کرلیا

July 04, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز قوم کو ورلڈ کپ میں خوشی تو نہ دے سکے لیکن لیڈز میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دینے والا میچ شائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔

ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماو وسیم نے میچ میں اپنی زندگی کی یادگار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے بر طانیہ میں مقیم ایک دوشیزہ سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈف میں پیدا ہونے والے عماد وسیم کی شادی ان کے والدین کی پسند سے ہورہی ہے۔

ماضی میں عماد وسیم کی افغان لڑکی کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ئی ہوئی تھی۔