ماورا کا نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

July 09, 2019

پاکستانی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور کی والدہ اورسابقہ اداکارہ نیتوسنگھ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں 61ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔


بھارتی فلم ’ صنم تیری قسم ‘ کی ہیروئن ماورا نے نیتو سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ میرے جاننے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان اور خوبصورت دل کی مالک ہیں آپ، میں 5 سال سے آپ کے ساتھ ہوں مجھےاتنا پیار دینے کے لیےشکر یہ، خوشگوار اور صحتیابی کے ساتھ لمبی زندگی جیئیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوانے والی ماورا حسین بالی ووڈ ہیرو رنبیرکپور سے متعلق کئی بار اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں اور اُن کے ساتھ فلم میں کام کرنےکی بھی خواہاں ہیں۔