سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر مائیکل وان کا مذاق نہ سہ سکے

July 11, 2019

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا مذاق نہ سہ سکے اور انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاک کردیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل سنجے منجریکر نے روندرا جڈیجا کے کھیل پر سوال اٹھایا تھا اور اپنی فائنل الیون میں بھی جڈیجا کو شامل نہیں کیا تھا۔

جس پر مائیکل وان نے سنجے منجریکر پر جملے کسے ، منجریکر سابق انگلش کپتان کا مذاق سمجھنے میں ناکام رہے اور ان کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا، جس پر مائیکل وان نے مزید جملے کستے ہوئے منجریکرکو مخاطب کر کے کہا کہ مجھےان بلاک کردو، میں صرف مذاق کررہا تھا۔