نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

July 13, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل بھی 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ان کیسز کی سماعت ماہِ ستمبر میں ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیسز کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔