سیمونا ہیلپ نے سیرینا ولیمز کو ہرا کر تہلکہ مچادیا

July 14, 2019

رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ٹینس سُپراسٹار سیرینا ولیمز کو ہرا کر تہلکہ مچادیا اور ومبلڈن وویمن سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سابق عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہیلپ پہلی بار یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

فاتح کھلاڑی نے سپر اسٹار کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ فائنل میں ہیلپ کی فتح کا اسکور چھ دو، چھ دو رہا۔

مینز سنگل کے فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے آج ہوگا۔