کراچی سے ہفتے کو بھی ٹرینیں تاخیر سے روانہ ، مسافراذیت کا شکار

July 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک سے ٹرینوں کی کراچی آمد میں تاخیر اور بوگیوں میں تیکنیکی خرابیوں کے باعث کراچی سے اندروں ملک جانے والی متعدد ٹرینیں ہفتے کو بھی کراچی سے اندرون ملک تاخیر سے روانہ ہوئیں، جس سے مسافروںکو شدید اذیت کا سامنا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام موجودہ نظام درست کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے نت نئی ٹرینیں چلانے کے لیے کوشاںہیں، تاہم اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیںآرہے۔