زرداری کے ریمانڈ میں 14؍ دن کی توسیع، بختاور، آصفہ کو ملنے کی اجازت

July 16, 2019

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے آصف زرداری کی انکے بچوں بختاور اور آصفہ سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصف زرداری نے شہباز شریف پر برطانوی امدادی رقم میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے، یہ براہ راست کسی کے پاس نہیں آسکتی، صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ نے بھی ناصر بٹ کی خدمات لی ہیں یا نہیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کام ہم نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔