واہ جنرل ہسپتال کی تکمیل سے بڑی آبادی کو طبی سہولتیں ملیں گی، کمشنر راولپنڈی

July 16, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیتں مہیا کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ واہ جنرل ہسپتال کی تکمیل سے بڑی آبادی کو طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے واہ جنرل ہسپتال ٹیکسلا کے دورہ کے دوران تعمیری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل سعادت علی سے ملاقات کی اور فوکل پرسن کے ہمراہ جنرل ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔