گیمنگ نوجوانوں کیلئے گیمبلنگ کا گیٹ وے ثابت ہوتی ہے، ٹام واٹسن

July 17, 2019

لندن (پی اے) ایک فیملی کے بچوں نے ویڈیو گیم فیفا میں پلیئرز خرید کر اپنے والدین کا بنک اکائونٹ خالی کر دیا اور یہ واقعہ اس مباحثے کا بڑا سبب بن گیا کہ آیا والدین کا ان گیمز کے سلسلے میں بچوں پر خاصا کنٹرول ہے۔ ماں باپ پر کتنی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور گیمز اور ایپس پر پیسہ خرچ کرنے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اخلاقیات کیا ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن پارٹی لیبر لیڈر ٹام واٹسن نے ٹوئیٹ میں گیمنگ کے حوالے سے ریگولیشنز مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ حقیقی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں خاصے خدشات پائے جاتے ہیں کہ گیمنگ نوجوانوں کیلئے گیمبلنگ کا گیٹ وے ثابت ہوتی ہے۔ ڈی سی ایم ایس سلیکٹ کمیٹی کے چیئر ڈیمین کولنز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایشو ایک اہم اور حقیقی مسئلہ ہے۔ میرے خیال میں یہ کمپنی کی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ وہ مشتبہ سرگرمی جیسا کہ بڑےپیمانے پر رقم کا خرچ وغیرہ کے حوالے سے لوگوں کو متنبہ کرے، جس طرح کہ بنک بڑے پیمانے پر غیر معمولی ٹرانزکشنز کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں۔ ڈی سی ایم ایس سلیکٹ کمیٹی ٹیکنالوجی اینڈ ایڈکشن کے بارے میں انویسٹی گیشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے اپنی ریسرچ میں ایسی کئی سٹوریز شیئر کی ہیں۔ میرے بیٹے نے جو معذور ہے، ایک گیم پر 3160 پونڈ خرچ کر دیئے۔ وہ ایپی لپسی آٹزم ‘لرننگ میں مشکلات اور اپروکسی میٹ کاگنیٹیو ایبلٹی کےعوارض کا شکار ہے۔ وہ کوئی باہمی سرگرمی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اس کی انٹرٹینمنٹ اور ایجوکیشنل سرگرمیوں کا زیادہ تر انحصار آئی پیڈ اور پلے سٹیشن پر ہوتا ہے۔ وہ ان دنوں اپنے آئی پیڈ پر ایک گیم ہڈن آرٹیفیکٹس کھیل رہا ہے، جس میں مختلف آئٹمز کو تلاش کر کے ان کی ڈسکرپشن کے ساتھ میچنگ کرنی ہوتی ہے۔ 18 فروری سے 30 مئی 2019 تک اس گیم پر اس سے 3160.58 پونڈ چارج کئے گئے اور اس کی تمام بچت کا صفایا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میرے بیٹے کی طرح آسانی سے شکار ہونے والے دوسرے بچے بھی ایسی گیمز کو ایجوکیشنل گیم سمجھ کر پھنس جاتے ہیں۔ میں اس کی زندگی کو بچانے کی زبردست جدوجہد کررہا ہوں لیکن میرے سامنے برک وال کھڑی ہو جاتی ہے۔ باسکٹ بال گیم سے ہماری فیملی کو 2000 پونڈ کا خرچ برداشت کرنا پڑا۔ میرے 16 سالہ بیٹے نے ای ایز این بی اے باسکٹ بال گیم پر 2000 پونڈ خرچ کئے۔ اس نے میرا بنک کارڈ استعمال کیا اور مجھے اس وقت تک احساس نہیں ہوا جب مجھے پے منٹ سے انکار کر دیا گیا۔ اس نے گوگل پلے کے ذریعے ایپ تک رسائی کی تھی۔ ای اے نے میرے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اس کا بل ادا کرنے کیلئے اپنی یونیورسٹی سیونگز استعمال کرتی ہے۔ گوگل پلے والدین کے بنک اکائونٹس بچوں کی جانب سے استعمال کرنے پر ڈس کلیمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے ہماری فیملی کو بھاری نقضان ہوا ہے۔ ہمارے بیٹے نے کیشن آف کلان پر 700 پونڈ خرچ کئے۔ ہمارے ساتھ چند سال قبل یہ ہوا تھا جب یہ چیزیں ہمارے لیے بالکل نئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنیکل حوالے سے زیادہ نہیں جانتے اور ان پر پاس ورڈز نہیں لگاتے۔