بلدیہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف کارروائیاں،غیرقانونی کنڈوں کا خاتمہ

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ کے مختلف علاقوںمیں بجلی چوری کیخلاف بھرپورکارروائیاں، دس ہزارسے زائد غیرقانونی کنڈوں کا خاتمہ ،کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں بجلی چوری کیخلاف بھرپورکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،حالیہ کارروائیاں بلدیہ اتحاد ٹائون،سجن گوٹھ اور یوسف گوٹھ کے علاقوں میں کی گئی، کارروائی کے دوران کے الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے کامیابی کے ساتھ 10,000سے زائد غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا،گزشتہ 12ماہ کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بلدیہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 32,000سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، بلدیہ کے مختلف علاقوں میں 11,000کم قیمت میٹرز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم مزید میٹرز کی تنصیب کا کام جاری ہے، رواں سال بلدیہ کے علاقے میں 10,000 سے زائدکم قیمت میٹرز تنصیب کیے جائینگے جبکہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔