ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

July 17, 2019

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ میزائل پروگرام پرکسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔

انہوں نے وزیرخارجہ جوادظریف کےمیزائل پروگرام پر بات چیت کے عندیے کو رد کرتےہوئے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کےانٹرویو کو توڑمروڑ کےاور سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، لہذٰا اسےمسترد کرتےہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نےپیر کو امریکی میڈیاکو انٹرویو دیاتھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا پابندیاں ہٹا لے تو پھر بات چیت کے دروازے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں، میزائل پروگرام پر گفتگو کیلئے امریکا کو خطے میں میزائلوں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت بند کرنا پڑے گی۔