ڈی ایس آفس ریلوے میں ٹائم ٹیبل کے حوالے سے اجلاس

July 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس آفس ریلوےکمیٹی روم میں ٹائم ٹیبل کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی سربراہی ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت اور ڈی سی او نبیلہ اسلم نے کی، اجلاس میں تمام سٹیشن ماسٹرز، ٹریفک انسپکٹرز او ر کمرشل انسپکٹرز نے شرکت کی، میٹنگ میں تمام ٹرینوں کے اوقات کے بارے لائحہ عمل بنایا گیا۔ میٹنگ میں اے ٹی او شوکت علی،اے ٹی او رباب ملک نے بھی شرکت کی۔