ضمانت پر رہائی کے بعد وارداتوں کا خدشہ، ملزمان کی ٹیگنگ کافیصلہ

July 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پھر سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے لیے پولیس نے ملزمان کی ٹیگنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ماضی میں دیکھنے میں آیا ہے کہ ضمانت پر جیلوں سے باہر آنے کے بعد ملزمان دوبارہ وارداتوں میں ملوث ہوجاتے ہیں اور پھر روپوش ہوجاتے ہیں،اس کے باعث پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر بھی سوالیہ نشان پڑ جاتا تھا تاہم اس کے سدباب کے لیے اب یہ پالیسی تشکیل دی جارہی ہے کہ جو ملزمان ضمانت پر رہا ہوکر باہر آئیں گے انکی ٹیگنگ کی جائے گی جس کو باقاعدہ جی پی ایس کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے گا کہ ملزم کہاں ہے اور اگر کہیں کوئی واردات ہوتی ہے تو ملزم کی اس وقت لوکیشن کہاں تھی اسکی بھی تمام معلومات حاصل ہونگی،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو بھی پابند کیا جائیگا کہ وہ شہر سے باہر جانے سے متعلق آگاہ رکھیں گے اور اگر کسی ملزم نے اس ٹیگنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف دیگر مقدمات کا اندارج کیا جائے گا جس کے لیے پولیس کی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی جارہی ہے اور جلد ہی اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی گھروں پر چھاپہ مارنے کی بھی کافی شکایات سامنےآئی ہیں اب یہ ہر پولیس والے کے لیے لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی کارروائی وردی میں کرے،انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کی تعداد کم کرنے سے یہ فائدہ ہوگا ۔