واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین ساجد جوکھیو نے چارج سنبھال لیا

July 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے وائس چیئرمین ساجدجوکھیونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،گزشتہ روز انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں واٹربورڈ کے افسران کے ایک اجلاس کی صدار ت کی ،اجلاس میں ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے شعیب تغلق ، ڈی ایم ڈی فنانس و آرآر جی محمد ثاقب اوردیگرافسران بھی موجود تھے،اجلاس میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق اقدامات ، جاری منصوبوں اور مسائل پر غور وخوض ہوا۔