ہائیکورٹ،ایف آئی اے سے لاپتا شہریوں کا سفری ریکارڈ طلب

July 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےلاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایک ماہ میں ایف آئی اے سے لاپتا شہریوں کا سفری ریکارڈ طلب کرلیا ہے،عدالت نے کراچی ائیرپورٹ سے لاپتا فرخ علی ہاشمی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا،ایف آئی اے نے بتایاکہ فرخ علی ہاشمی نے ائیر پورٹ سے بیرون ملک سفر نہیں کیا،عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ ایک شخص ائیر پورٹ سے لاپتا ہوا اور ایف آئی اے کے پاس ریکارڈ ہی نہیں،عدالت نے دیگر شہروں کی گمشدگی سے متعلق پولیس، رینجرز ، ایف آئی اے اور دیگر رپورٹس طلب کرلیں۔