نیب گر فتاریوں سے حکومت کاتعلقنہ یہ انتقام ہے،گورنرپنجاب

July 19, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ سیاسی انتقام ہے۔اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اپوزیشن احتساب کو انتقام کا نام دے کر احتسابی عمل کو روک نہیں سکتی۔ملک میں عدلیہ اور نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہ ہے تو نیب اور عدالتوں میں ثبوت دے۔عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں گی ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائے گا ۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم این ایز طاہر اقبال،میاں عبد الغفار وٹو،رخسانہ نویدسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو کسی بھی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی بلکہ تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہے ہیں۔