جماعت اسلامی کا عبدالخالق رند سے اظہار تعزیت

July 19, 2019

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی قائمقام امیر بشیر احمدماندائی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ، زاہدا ختر بلوچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، کوئٹہ کے امیرحافظ نور علی اورنائب امیر ڈاکٹر نعمت اللہ نے روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹرعبدالخالق رند کے والد کے انتقال پر افسوس کااظہاکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔