محب وطن ہوں، سازشوں کا حصہ نہیں بن سکتا ،گوپال سنگھ

July 20, 2019

ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ)پاکستان گورد وارہ پربندھک کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق ممبر متروکہ وقف املاک سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، پاکستان مخالف سازشوں کا حصہ نہیں بن سکتا، ملک کیلئے جان و مال کی قربانی دینے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، اس کے بعد خالصتان ہوں اور خالصتان کی آزادی کیلئے کاوشیں جاری رکھوں گا۔ مجھے خریدنے کی کوشش کی جارہی، کرتار پورمنصوبے کیلئے عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں، پریس کانفرنس کرتے ہوئےسردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ مودی سرکار کے دباؤ پر مجھے دونوں عہدوں سے فارغ کیا گیا۔