پرتعیش لائف اسٹائل کے الزام پر فرانسیسی وزیر مستعفی

July 21, 2019

پیرس(خبر ایجنسی)فرانس کے اکالوجی امور کے وزیر فرانسوا ڈی رگبی نے ملکی وزیراعظم ایڈورڈ فِلِپے کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم پر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے وزارتی اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروائی ہے مستعفی ہونے والے وزیر نے کہا ہے کہ انہوں اپنے دفاع کیلئے استعفیٰ دیا ہے اور مختلف میڈیا ہاسز پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا بھی بتایا ہے۔