پولنگ اسٹیشن میں فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا ، بلاول

July 21, 2019

کراچی ( صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی پر سوال اٹھادیا ہے اورکہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی غلطی ضمنی الیکشن میں نہ دہرائی جائے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا،حکومت کو کیا ضرورت ہے کہ وہ الیکشن میں فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر تعینات کرائے ؟ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فوج اہم ادارہ ہے لہٰذا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے کیوں کہ ہر چیز میں فوج کو ڈالنے سے ان کا ادارہ متنازع ہوتا ہے، الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دیگر کئی راستے موجود ہیں۔