تربت : ڈکیت گروہ کے چار افرادگرفتار، اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی

July 21, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت لیویزنے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے لی لیویزکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تربت کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈکیتی میں ملوث گروہ کیساک کےعلاقےمریمی جنگل میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ ہفتے کو کارروائی کرتے ہوئے تیل بردار گاڑیوں کو لوٹنےگروہ کے چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول ،دو میگزین بمعہ دس راؤنڈز،نقدی اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی۔