جماعت اسلامی کا احتجاج مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف ریفرنڈم تھا‘ راجہ جواد‘ سعیدہ انعام

July 22, 2019

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد، ضلعی سیکرٹری سید امجد حسین شاہ، صدر مشاورتی کونسل شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری محمد تاج عباسی سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا عوامی مارچ مہنگائی و بیروزگاری سمیت امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم تھا۔ ادہر ناظمہ جماعت اسلامی زون پی پی 12سعیدہ انعام نے کہا ہے کہ عوامی مارچ میں خواتین نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔