رانا مشہود کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت ،6 اگست کو پھر طلب

July 23, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمدپنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں طلبی کے نوٹس پر نیب میں پیش نہ ہوئے ۔ رانا مشہود کے وکلاء نے نیب میں پیش ہو کر سوالنامے کے جوابات جمع کرا دئیے ،نیب نے رانا مشہود کو6اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔ رانا مشہود کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانامشہود ذاتی مصروفیات کیوجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ اس سے پہلےنیب نے جب بھی رانا مشہود کو طلب کیا گیا وہ پیش ہوئے ۔ نیب 2017ء میں انہیں کلین چٹ دے چکا ہے لیکن اب دوبارہ طلب کیا جارہا ہے ۔