مردوخواتین ٹی20 ورلڈکپ:ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

July 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے مردوں اور خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت کے اعلان اور اس کی فروخت کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان سمیت 10 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طورپر 23 میچ شیڈول ہیں۔ ویمنز ایونٹ دیکھنے کے خواہشمند آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں تاہم مینز ایونٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گرائونڈ سے کرے گی۔