لانڈھی، مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او شدید زخمی

July 30, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او لانڈھی شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب لانڈھی نمبر4پرمسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ کہ اس دوران ایس ایچ او سعادت بٹ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سعادت بٹ زخمی ہو گئے،۔زخمی ایس ایچ او کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایس ایچ او لانڈھی کو پیٹ سے اوپر سینے کے قریب دائیں جانب گولی لگی ہے۔مقابلے کےبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔