پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

July 31, 2019

پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرا دیئے گئے، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔

پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی 10 فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔