اسامہ کا بیٹا حمزہ انتقال کرگیا، امریکا نے10؍ لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا

August 01, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن انتقال کرگیا۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یہ واضح نہیں کہ امریکا نے حمزہ کی ہلاکت میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں، تاہم تین امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30؍ سالہ حمزہ ہلاک ہو چکا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ نہیں بتایا گیا کہ حمزہ کب اور کہاں ہلاک ہوا۔ مارچ 2019ء میں امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10؍ لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس پیشرفت کے حوالے سے محکمہ خارجہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔