امریکا: باپ بیٹے نے بنائی چوری کی کوشش ناکام

August 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں بہادر باپ بیٹے نے چوری کی کوشش ناکام کرنے کے بعد چور کو پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی پرنس جارج(Prince George) میں رونما ہوا جب چور ایک اسٹور میں داخل ہوا اور بندوق تان کر کاؤنٹر پر کھڑے کیشئر سے رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

اس مشکل صورتحال پر کاؤنٹر کے قریب کھڑے ایک نوجوان کسٹمر نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور چور پر جھپٹ گیا۔

نوجوان کے والد نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دے کر چور کو قابو کیا اور یوں کچھ لمحوں بعد پولیس نے چور کو دھر لیا۔